ابوظہبی، 22؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے - چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی راج کماری نے منتظم کو یاد دلادیا کہ کیسے متنازع ٹی وی اینکر باقاعدگی سے اسلام اور اس کے پیروکاروں کو بدنام کررہا ہے -انہوں نے منتظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تم نے میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبس کو موعو کرنے کی ہمت کیسے کی؟ایک دیگرٹویٹ میں، انہوں نے لکھاکہ2019 اور 2020میں، سدھیر چودھری نے زی نیوز پر شو چلایا، جہاں اس نے شہریت قانون کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہر اگل دیا- اس نے شاہین باغ، نئی دہلی اورملک کے دیگر حصوں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کیلئے مسلم طلبا اور خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے فرضی اسٹوریاں چلائیں -اس نے منتظم، انڈین چارٹر اکاونٹٹس اسو سی ایشن کے ابو ظہبی چیپٹر سے پوچھا کہ وہ، میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبیا اورنفرت کیوں لا رہے ہیں؟انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ سدھیر چودھری ایک ہندو دائیں بازو کے اینکر ہیں جو اپنے اسلاموفوبک شو کے لئے جانے جاتے ہیں جو بھارت کے 200ملین مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں - ان کے کئی پرائم ٹائم شو نے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف حقیقی تشدد میں براہ راست تعاون کیا ہے -انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھاکہ آپ یو اے ای میں ایک غیر روادار دہشت گرد کو کیوں لا رہے ہیں؟سدھیر چودھری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اینکرز میں سب سے آگے رہے ہیں - وہ اکثر اپنے ٹی وی چینل پر مسلمانوں کے خلاف پروگرام چلاتے ہیں - انہوں نے گزشتہ سال ایک مہم کی قیادت کی تھی جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا-چودھری نے حال ہی میں ایکسپو2020کی کوریج کیلئے دبئی کا دورہ کیا، جس کے بعد بہت سے لوگوں نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے ان کے داخلے پر پابندی لگانے کو کہا-